ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / موجودہ ممبران اسمبلی کو سیٹ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایک خاندان سے ایک شخص کو ہی جائے گا جہاں ٹکٹ:امریندرسنگھ

موجودہ ممبران اسمبلی کو سیٹ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ایک خاندان سے ایک شخص کو ہی جائے گا جہاں ٹکٹ:امریندرسنگھ

Sun, 18 Dec 2016 22:41:44  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 18دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)پنجاب میں اگلے سال سخت انتخابی مقابلے کا سامنا کرنے جا رہی کانگریس عام نشستوں سے اپنے موجودہ ممبران اسمبلی کو اپنی اسمبلی نشست نہیں تبدیل کرنے دے گی اور ”ایک خاندان، ایک ٹکٹ“کے فارمولے پر سختی سے نافذ کرے گی۔اس کے تحت ایک ہی خاندان کے دو افراد کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پنجاب کانگریس صدر امرندر سنگھ نے کہا کہ ان قوانین پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ عام نشستوں سے تمام موجودہ ممبر اسمبلی اپنی اپنی سیٹوں کو بچائیں، انہیں اپنی نشست تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سنگھ نے کہا کہ سیٹ تبدیل کرنے کی اجازت صرف 34محفوظ سیٹوں کے معاملے میں دی جائے گی،ساتھ ہی ایک خاندان، ایک ٹکٹ کا فیصلہ حتمی ہو گا،اسے نہیں بدلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے باقی پارٹی ٹکٹوں کو اگلے ہفتے کے آغاز تک حتمی طور دئے جانے کا امکان ہے، جب کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت والی پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔پنجاب کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ ممبران اسمبلی کو اپنا حلقہ تبدیل کرنے کی اجازت دینے سے پارٹی کارکنوں میں غلط اشارہ جائے گا۔امرندر نے کہا کہ سب کو اس جنگ میں اس سوچ کے ساتھ جانا ہے کہ وہ جیت رہے ہیں۔امرندر کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کانگریس کے کچھ سینئر رہنماؤں سمیت پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی اپنا حلقہ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
 


Share: